نئی دہلی ؍چندی گڑھ،31مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پرانے 500اور 1000کے نوٹ تبدیل کرنے کی آخری ونڈو بھی بند ہو گئی۔31مارچ کی شام 5بجتے ہی پرانے نوٹ کو جمع کرانے کے لئے آربی آئی کے دروازے بھی بند ہو گئے۔آخری دن صبح سے ہی ریزرو بینک کے باہر لمبی قطار لگی رہی،لوگ منسوخ ہوئے 500اور 1000روپے کی کرنسی کو ریزرو بینک میں جمع کرانے کے لئے آخری وقت پر پریشان نظر آئے۔قطار میں لگے ایک شخص نے بتایا کہ نوٹ بندی کے اعلان کے وقت وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے تھا،جب وہ جیل سے چھوٹ کر باہر آئے تو اسے اپنے گھر میں 16000کی پرانی کرنسی ملی،وہ بھی آخری دن اس نوٹوں کوآربی آئی کاؤنٹر پر جمع کرانے کے لئے جدوجہد کرتے نظر آئے۔وہیں ریزرو بینک کی قطار میں لگا ایک ایسا بیٹا بھی تھا، جس کی ماں کا کچھ دن پہلے انتقال ہو گیا،انتقال کے بعد اس کی ماں کے گھر میں بہت سی منسوخ کرنسی ملی،اس کرنسی کو ریزرو بینک میں جمع کر کے نئی کرنسی حاصل کرنے کی جدوجہد میں پڑے اس آدمی نے بتایا کہ طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اس کی ماں کو نہ تو نوٹ بندی کا اعلان سمجھ میں آیا اور نہ ہی یہ معلومات تھی کہ 500اور 1000روپے کی پرانی کرنسی منسوخ کی جا چکی ہے۔